عالمی یونیورسٹیز کے تعاون کے ساتھ الزہراء یونیورسٹی کی عالمی کامیابی
1,750 views1 min read
حرم مقدس حسینی کی ایجوکیشن اتھارٹی کے ماتحت الزہراء علیہا السلام یونیورسٹی کی طرف عالمی یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون سے عالمی سائنسی کامیابی کے حصول کا اعلان کیا ہے ۔
ڈاکٹر صادق المرشدی جو کہ یونیورسٹی کے طبی اور ریڈیولوجی ٹیکنالوجیز کے شعبہ کے سربراہ ہیں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی تحقیقاتی ٹیم کہ جن میں کورک یونیورسٹی آئرلینڈ، سٹی یونیورسٹی لندن برطانیہ ، ہاشمی یونیورسٹی اردن اور مصراتہ یونیورسٹی لیبیا سے محققین شامل ہیں نے ریڈیولوجی پر تحقیق کو پیش کیا ۔
یہ تحقیق برطانوی خصوصی میگزین برائے ریڈیوگرافی میں نشر کی گئی اور اس کے علاوہ عالمی نشریاتی ادارے (Elsevier) میں نشر کی گئی ۔





