عراق میں جرمن سفیر کا حرم مقدس حسینی کے کینسر ہسپتال کا دورہ
1,539 views1 min read
عراق میں جرمن سفیر نے کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے وارث الانبیاء اسپتال کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ طب کے حوالے سے عراق کا مستقبل روشن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس اسپتال کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ اسپتال جرمنی کے طبی آلات سے لیس ہے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ عراقی ڈاکٹروں کا تجربہ جو اس اسپتال میں کام کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "ہم سب جانتے ہیں کہ کینسر ایک لاعلاج بیماری ہے اور اس طرح کے ہسپتال بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، یہ بہت امید افزا اور اطمینان بخش ہے۔" اس لیے میں حرم مقدس حسینی اور اس اسپتال کی انتظامیہ اور اس کے طبی اور انتظامی عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں





