فوج علی اکبر پر خودکش حملہ ۔۔
1,794 views1 min read
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع فوج علی اکبر نے اپنے کیمپ پر ہونے والے کئی خود کش حملوں کو ناکام بنایا جن میں سے حال ہی میں ہونے والا خودکش حملہ جس میں حملہ آور کلور گیس اور (سی-4) کے ذخیرے کے ساتھ حملہ آور ہوا ۔
(علی حمدانی) جو کہ فوج علی اکبر کے کمانڈر ہیں نے تفصیلا بتایا کہ خود کش گاڑی کلور گیس اور (سی-4) سے لیس تھی جس کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا اور اس میں موجود حملہ آور کو واصل جہنم کردیاگیا اور اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
مزید بتایا کہ یہ ان کی طرف ہونے والا پانچواں حملہ اور ان حملوں میں داعش کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔