حرم مقدس حسینی کا زیارت علویہ میں سہولیاتی منصوبہ
1,428 views1 min read
دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی توجیہات پر عمل کرتے ہوئے کربلاء مقدسہ سے نجف اشرف کے لئے وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے زائرین کے نقل و حمل کے لئے مفت بس سروس کا حکم دیا ہے ۔
اس سروس میں 18 کے قریب بڑی بسیں جس میں بیک وقت پچاس مسافر سفر کرسکتے ہیں اور 8 کوسٹر بسیں جس می بیک وقت 30 مسافر سفر کرسکتے ہیں جنہیں نجف اشرف کے داخلی راستوں پر زائرین کو حرم مطہر حضرت امام علی علیہ السلام تک پہنچانا ہے اور مابعد زائرین کو شہر سے باہر پہچانا ہے تاکہ ازدحام پر قابو پایا جاسکے ۔
یاد رہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 338 مختلف اقسام کی گاڑیوں کو زائرین امام حسین علیہ السلام کی نقل و حرکت کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔





