حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی میں بابل میں تعمیراتی منصوبہ
1,947 views1 min read
صوبہ بابل میں حرم مقدس حسینی کی ادارت میں مدرسہ امام حسین علیہ السلام کا قیام اور تعمیراتی منصوبہ ہے
حسین علاء السعدی جو کہ حرم مقدس حسینی کی ادارت کی جانب سے منصوبہ کے مدیر ہیں نے منصوبہ کی تفاصیل بتاتے ہوئے کہا 60 فیصد منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور باقی مرمر کے ساتھ سنگ کاری باقی ہے ۔
سعدی نے مزید بتایا کہ مدرسہ 4 منزلہ تعمیرات پر مشتمل ہے جس کی مساحت 2300 مربع میٹر ہے جس میں زیر زمین ایوان و مسجد و تدریسی کمروں کے ساتھ متعدد استعمال کے لئے دیگر کمروں کی تعمیر ہے ۔
اس منصوبہ کا ہدف ثقافتی و دینی فروغ کا قیام ہے ۔





