العتبة الحسينية المقدسة
منصوبہ معماری

صوبہ مثنیٰ میں الوارث ہسپتال کا تعمیری منصوبہ

1,056 views1 min read

حرم مقدس حسینی کے شعبہ ٹیکنیکل اور انجینئرنگ پروجیکٹس نے صوبہ المثنی میں وارث الانبیاء ہسپتال کی تعمیر کے عمل کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس سلسلے میں پراجیکٹ مینیجر نے کہا: المثنیٰ صوبے میں الوارث ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کے مراحل حرم مقدس حسینی کے تکنیکی اور انجینئرنگ اہلکاروں کی کوششوں سے اور پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق انجام پا رہے ہیں۔

یہ کہتے ہوئے کہ اس عمارت کا پچاسی فیصد ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے، انجینئر نعمان احمد نے مزید کہا: یہ سات منزلہ منصوبہ دو ہزار پانچ سو مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں تمام طبی خدمات شامل ہوں گی۔ ڈائیلاسز، لیبارٹری، اور میٹرنٹی وارڈ ہو گا ۔


انہوں نے مزید کہا: یہ اسپتال معزز شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں حرم مقدس حسینی کی پالیسی کے مطابق کام کرے گا اور جدید ترین طبی آلات سے لیس ہوگا اور تجربہ کار طبی عملہ اس اسپتال میں خدمات فراہم کرے گا۔


متعلقہ